یوم مئی لطیف اکبر کی ہدایت پر پی پی کے زیر اہتمام آج جلسہ جلوس ریلیاں منعقدکریں گئے،میر مشتاق حسین

اتوار 30 اپریل 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہیکہ آج1 مئی یوم لیبر ڈے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر پی پی کے زیر اہتمام جلسے جلوس ریلیاں منعقد کریں گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پہلی بار ملک میں محنت کشوں کے لئے کم از کم اجرت کی شرح مقرر کرکی14ہزار روپے ماہانہ کی تھی، وفاق میں اربوں روپے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا بیروزگاروں کا قرضے دے کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لاکھ مزدور مشرق وسطی کے ممالک میں بھیجے جنہوں نے ملک کو اقتصادی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کیا ان خیالات کا اظہار میر مشتاق حسین نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخابات میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے سیاسی فیصلہ اور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرادی کے وژن کے مطابق غریب اور مزدور طبقے کے حقوق کی جدو جہد جاری و ساری رکھیں گئے۔

(جاری ہے)

محبت و دیانت داری سے کام کرنے والے لوگ ہمارے سماج کے سب سے معزز محترم اور اہم ترین طبقہ ہے، آج یکم مئی کو ملک کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی محنت کش افراد کی جماعت ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزادحکومت کو عام آدمی کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے ہوں گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکناں محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑے ہیں اور متو سط طبقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :