ٹیکنیکل اور روزگار سکیم کے اعلانات پر وزیرا عظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملک مبشرعتیق اعوان

اتوار 30 اپریل 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) دارلحکومت کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک مبشر عتیق اعوان نے کہا ہیکہ ٹیکنکل اور روزگار سکیم کے اعلان پر اور ہمارے اس مطالبہ پر وزیراعظم آزادکشمیر کا بروقت ایکشن لینے پر فاروق حیدر کے شکر گزار ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک جمہوریت پسند لیڈر ہیں اور آئندہ بھی وہ اپنی عوام کا اسی طرح سے خیال کریں گے اور ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے مظفرآباد کے اہم مفادات میں ترقیاتی سکمیں اور ہمارے نوجوانوں کے روزگار کے لیئے عملی اقدامات کریں گئے، اور امید کرتے ہیں کہ مظفرآباد کے نوجوانوں کو اسی طرح روزگار کے مواقع فراہم ہوتے رہیں گئے اور ہمارے نوجوان معاشی میدان میں آگے بڑھیں گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں مزید کہا ہیکہ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کا یہ عوامی سفر جس طرح سے جاری ہے اس طرح معاشرہ دن با دن ترقی کی طرف گامزن ہو گا اور معاشرے میں عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گئے۔