ترکی میں معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی کو قتل کردیا گیا

اتوار 30 اپریل 2017 18:00

ترکی میں معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی کو قتل کردیا گیا
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) ترک کے شہر استنبول میں فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والی معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی اور چیئرمین کو استنبول میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں جیم ٹی وی کے سربراہ سعید کریمیان کو ان کے شریک کویتی تاجر کے ساتھ استنبول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جو گاڑی بظاہر ان کے قتل کے لیے استعمال کی گئی تھی اسے بعد میں جلی ہوئی صورت میں پایا گیا ہے۔ترکی کی پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسٹر کریمیان پر ان کے غائبانہ میں تہران کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور انھیں ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ جیم ٹی پر غیر ملکی اور مغربی شوز کو فارسی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ایران کے لیے نشر کیا جاتا ہے۔جیم گروپ کو شروع میں لندن میں قائم کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں وسعت آئی اور اسے دبئی منتقل کر دیا گیا۔گروپ کے ویب سائٹ کے اعتبار سے اس کے تحت فارسی زبان کے 17 چینل چلتے ہیں اس کے علاوہ ایک ایک چینل کردش، آزری اور عربی زبان میں اپنی نشریات پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :