وفاقی حکومت کے نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرنے کی دعوے محض بیانات تک محدود

گزشتہ ایک سال کے دوران پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے زیر اہتمام صرف 147میگاواٹ کے پٹرنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ ہی پایہ تکمیل تک پہنچ سکا

اتوار 30 اپریل 2017 22:00

وفاقی حکومت کے نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرنے کی دعوے محض بیانات تک محدود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرنے کی دعوے محض بیانات تک محدود، گزشتہ ایک سال کے دوران پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے زیر اہتمام صرف 147میگاواٹ کے پٹرنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ ہی پایہ تکمیل تک پہنچ سکا ہے جبکہ حکام رواں مالی سال کے آخر تک 5025 میگاواٹ کے سات منصوبے پایہ تکمیل تک پیبنچانے کادعوی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پرائیویٹ پاور انفرسٹرکچر ہائیڈل ،کول ،گیس سے چلنے والے کسی ایک منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکا اور ایک بھی منصوبے سے بجلی قومی گرڈ میں شامل نہیں ہوئی ، حکام کے مطابق رواں سال کے اختتام تک مختلف ذرائع کے چلنے والے منصوبو ں سے 5025میگاواٹ بجلی قومی نظام میں داخل کی جائے گی جبکہ اگلے سال 2500 میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو گی ،، ذرائع کے مطابق پی پی آئی بی کے زیر انتظام منصوبوں میں سے 147میگاواٹ کے پٹرنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور آزمائشی بنیادوں پر اس سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق 1320 میگاواٹ کا قادر آباد کول فائر پراجیکٹ اس سال دسمبر تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور اس سے بجلی قومی نظام میں آنا شروع ہو جائے گی، ،پورٹ قاسم کے مقام پر 1320میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں میں سے روا ں سال دسمبر تک 660میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو گی ،،،ذرائع نے مزید بتایاکہ آر ایل این جی سے چلنے والے بھکی پاورپلانٹ سے 717میگاواٹ بجلی سسٹم میں فراہم کی جار ہی ہے جبکہ یہ منصوبہ دسمبر تک مکمل ہو جائے گا اوراس سے قومی گرڈ کو 1180میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی ،، 1223 میگاواٹ کے بلوکی پاور پراجیکٹ سے رواں سال ستمبر تک 800میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اورجنوری 2018 تک منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد پوری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا ،، ، حویلی بہادرشاہ منصوبے سے 800میگاواٹ رواں سال جون تک سسٹم مین شامل ہو اجائے گی ، بگاس سے چلنے والے فاطمہ انرجی منصوبے سے رواں سال جولائی تک 118میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی ،، ذرائع نے مزید بتایاکہ اگلے سال کے آخر تک نو مختلف منصوبوں سے 2500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :