پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کا 10 ارب روپے آفر کا الزام سمجھ سے بالا تر ہے ان کو یہ بات فیصلے سے پہلے کرنی چاہیے تھی ، ہم نے ہمیشہ طالبان کی مخالفت کی ہے ، ہزاروں افراد کے قاتل کو پھانسی کی سزا بھی کم ہے ، پاکستان اور افغانستان کو معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے غیر ریاستی عناصر ریاستوں کو لڑا رہے ہیں ، افغانستان کا بارڈر سیل کیا جا رہا ہے مگر بھارت کا نہیں ،ہمسایوں کو بدل نہیں سکتے مل بیٹھ کر بات کرنی ہو گی ، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مشال خان نے کوئی توہین نہیں کی ، عمران خان ایک طرف مٹھائی کھا رہے ہیں دوسری طرف گالیاں دے رہے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 30 اپریل 2017 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جلسے کے لئے ہجوم اکٹھا کرنا آسان ہے مگر ووٹ لینا بہت مشکل ہے ۔ جلسے کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ۔ عمران خان کو دس ارب روپے کی بات پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے کرنا چاہیے تھی ۔ فیصلہ آنے کے بعد ایسا الزام لگانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ عمران اگر سیاست دان ہوتے تو آفر والی بات سپریم کورٹ میں کرتے افسوس ہے کہ عمران کو شاہ محمود قریشی نے بھی یہ مشورہ نہیں دیا حالانکہ وہ کافی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے بننی چاہیے تھی ۔ اختلافی نوٹ ہر فیصلے میں آتے ہیں مگر اصل فیصلہ اکثریت کا ہی ہوتا ہے ۔ اگر کیس کے فیصلے سے پہلے جے آئی ٹی بنائی جاتی تو زیادہ اچھا ہوتا ۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ طالبان کی مخالفت کی ہے ۔ ہزاروں افراد کے قاتل احسان اللہ احسان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔ ایسے لوگوں کے لئے تو پھانسی کی سزا بھی بہت کم ہے ہزاروں مرد خواتین اور بچوں کا خون کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔ غیر ریاستی عناصر ریاستوں کو لڑا رہے ہیں ۔ افغانستان کا بارڈر سیل کیا جا رہا ہے مگر بھارت کا نہیں ۔ چین ، روس اور پاکستان مسئلہ افغانستان کے حل کے لئے افغانستان کی شمولیت کے بغیر مذاکرات چاہتے ہیں ۔ افغانستان کے بغیر بات کرکے یہ تینوں ملک کیا ثبوت دینا چاہ رہے ہیں ۔ ہم ہمسایوں کو بدل نہیں سکتے اس لئے مل بیٹھ کر بات کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت خطرناک بات ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں حوصلہ اور برداشت نہیں رہا ۔ طلباء تنظیمیں غلط نہیں مگر ان کا استعمال غلط ہوتا ہے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مشال نے کوئی توہین مذہب نہیں کی ۔ اس واقع کے ملزموں کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں کرنی چاہیے ورنہ اور لوگوں کو بھی شہ ملے گی ۔ مشال قتل کیس کے تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائے ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت یہی کہتی ہے کہ ہم نے بہت کام کیا ۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ عمران خان ایک طرف مٹھائی کھا رہا ہے تو دوسری طرف گالیاں دے رہا ہے ۔ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہے ۔ ہم عمران یا زرداری کے ساتھ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں ۔…(م د )مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.