شاہین ائیر کا میڈیا پر بیان بدنیتی پر مبنی ، عدالتی فیصلے اور حقائق کے بر عکس ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ائیر کو سول ایوی ایشن کے واجبات پابندی سے ادا کرنے کا کہا ہے، ترجمان سول ایوی ایشن

اتوار 30 اپریل 2017 23:40

شاہین ائیر کا میڈیا پر بیان بدنیتی پر مبنی ، عدالتی فیصلے اور حقائق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ شاہین ائیر کا میڈیا پر بیان بدنیتی پر مبنی ، عدالتی فیصلے اور حقائق کے بر عکس ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ائیر کو سول ایوی ایشن کے واجبات پابندی سے ادا کرنے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سول ایوی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہین ائیر کا میڈیا پر بیان بدنیتی پر مبنی ہے ، یہ بیان عدالتی فیصلے اور حقائق کے بھی برعکس ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ پرکوئی فیصلہ نہیں دیا جب کہ شاہین ائیرکو سول ایوی ایشن کے واجبات پابندی سے ادا کرنے کا کہا ہے ۔ واجبات ادا کرنے پر شاہین ائیر کو 8 مئی تک آپریشن جاری رکھنے کا کہا ہے ۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے پہلے ہی شاہین ائیر کو آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :