سعودی وزارت قانون نےنوٹیٹری کے عمل میں ممکنہ غلطی کےخلاف اعتراضات کےلئے الیکٹرانک سسٹم متعارف کروادیا

پیر 1 مئی 2017 15:28

سعودی وزارت قانون نےنوٹیٹری کے عمل میں ممکنہ غلطی کےخلاف اعتراضات ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی2017ء):۔سعودی عرب کی وزارت قانون نےنیا الیکٹرانک سسٹم متعارف کروادیا ہے جس کے تحت نوٹیری(دستاویزات کی تصدیق کرنے کا عمل اور اس میں شامل افراد) کی غلطی پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوزکی تفصیلات کے مطابق وزارت نے کسی شخص کے نقصان کوویب سائیٹ کےذریعے پوراکرنا کا نظام بھی متعارف کروایاہے۔

وزارت دستاویزات کی کاروائی میں ہونےوالی خرابیوں کے خلاف شکایت وصول کرےگی جو کہ پہلےاوردوسرےنوٹیری آفسز کی جانب سے کیے گئے ہوں گے۔وزارت نوٹیری آفسز کی کارکردگی میں شفافیت کےعمل کو بڑھانےاوردستاویزات کی کاروائی کے متعلق شکایات وصول کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ وزارت نے تمام افرادکو اس سسٹم کے خلاف شکایات درج کروانے کےلئےحوصلہ افزائی کی ہے۔