تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین نے دھرنا دے دیا

پیر 1 مئی 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین نے دھرنا دے دیا،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے زائر ین نے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے روئیے کے خلاف احتجا جا دھر نا دے دیا ،زائر ین کے کہنا تھاکہ انہیں ایران سے آنے کے بعد قا فلوں کی صورت میں روانہ کر نے کے لئے ایک ہفتے سے پندرہ دن تک انتظار کروایا جاتا ہے ،جبکہ تفتان میں سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلا ت کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ،زائرین نے ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا کہ انہیں جلد از جلد کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا ،جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران زائرین سے مذاکرات کے لئے ایران تفتان شاہراہ پر پہنچ گئے آخری اطلاعات تک مظا ہرین سے مذاکرات جاری تھے

متعلقہ عنوان :