شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی

پیر 1 مئی 2017 21:00

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کیلئے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں ،ْ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔

ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریگا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کیلئے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :