خواتین کیلئے پردے کی سختی کے باوجود جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی سعودی عرب میں شاہ سلمان سے بنا سر ڈھکے ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 21:19

خواتین کیلئے پردے کی سختی کے باوجود جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) خواتین کیلئے پردے کی سختی کے باوجود جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی سعودی عرب میں شاہ سلمان سے بنا سر ڈھانپے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجلا مرکل ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچی تھیں۔ انجلا مرکل کی سعودی عرب پہنچنے پر فرمانروا شاہ سلمان سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔ اس ملاقات کی دلچسپ بات یہ تھی کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی جانب سے سر نہیں ڈھانپا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر پردے کی پابندی لازم ہے۔ اسی باعث سعودی عرب کا دورہ کرنے والی کئی غیر مسلم خواتین رہنما بھی پردے کی پابندی کرتی ہیں۔ تاہم جرمن چانسلر نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اس پابندی پر عمل کرنے سے گریز کیا۔ اس سے قبل بھی سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ اور ہیلری کلنٹن جیسی خواتین سعودی عرب دورے کے دوران پردے کی پابندی پر عمل کرنے سے گریز کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :