حکومت جان بوجھ کر ڈان لیکس معاملے پر فوج سے الجھ رہی ہے،شیخ رشید

حکومت کا اداروں سے ٹکراؤ آ بیل مجھے مار کہاوت جیسی ہے، نواز شریف فوج سے ٹکر لے کر طیب اردگان بننا چاہتے ہیں نواز شریف صادق اور امین نہیں، پرانا ساتھی ہونے کے ناطے نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں ضد نہ کریں تصادم کی راہ نہ پانائیں، عوام چوروں ، لٹیروں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 مئی 2017 21:30

حکومت جان بوجھ کر ڈان لیکس معاملے پر فوج سے الجھ رہی ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ڈان لیکس معاملے پر فوج سے الجھ رہی ہے۔ حکومت کا اداروں سے ٹکراؤ آ بیل مجھے مار کہاوت جیسی ہے۔ نواز شریف فوج سے ٹکر لے کر طیب اردگان بننا چاہتے ہیں۔ نواز شریف صادق اور امین نہیں، پرانا ساتھی ہونے کے ناطے نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ضد نہ کریں تصادم کی راہ نہ پانائیں، عوام چوروں ، لٹیروں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوج کا مسئلہ ڈان لیکس ہے۔ حکومت جان بوجھ کر ڈان لیکس پر الجھاؤ پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کچھ نہیں سیکھا، نواز شریف آ بیل مجھے مار کہاوٹ کی جانب گامزن ہیں۔ نواز شریف نے اداروں کے درمیان جو ڈو کراٹے کرانے کے حالات پیدا کر دیئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیںتو ہونے دیں۔ نواز شریف اب جو الیکشن کرانے کی تیاری میں مصروف ہیں، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہوا ہے۔ ڈان لیکس کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر اسحاق ڈار کی ڈپلومیسی واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔ ڈان لیکس رپورٹ کا ایک پیرا گرام حذب کرنے کے لئے گیم کھیل گئی ہے۔

خد اکو حاضر ناظر رکھ کر کہتا ہوں کہ لندن فلیٹ نواز شریف کے ہیں۔ نواز شریف طیب اردگان بننا چاہتے ہیں طیب اردگان نے ابھی تک ڈیڈھ لاکھ بندے جیل میں ڈالے ہیں ۔ نواز شریف 200بندے جیل میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چوروں کا ٹولہ ہے۔ عابد شیر علی نے پولیس فاؤنڈیشن کے پلاٹ ہضم کر دیئے ہیں۔ مجھے جان کا خطرہ ہے۔ مجھے کابل سے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف حمزہ شہباز کو وزیراعظم بنا دیں، تصادم کی طرف نہ جائیں اسحاق ڈار نے اپنی مرضی سے بیان دیا تھا ، پرانا ساتھی ہونے کے ناطے نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ضد نہ کریں، نواز شریف صادق اور امین نہیں کرپشن کی مشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کلبھوشن کا نام کیوں نہیں لیتے۔ کشمیریوں کا قاتل چھپ کر نواز شریف کے گھر آتا ہے۔

عوام باہر نکلیں علم بغاوت بلند کریں اور ان چوروں لٹیروں سے ملک کو بچائیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف کی مزید تلاشی لی جائے گی، آئندہ انتخابات میں عوام بھی نواز شریف کا پوسٹ مارٹم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نواز لیگ کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، تمام سیاستدان مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔ جندال نواز شریف کا رشتہ اسٹیل کاروبار کا رشتہ ہے، جندال افغانستان سے پاکستان کے راستے سٹیل بھارت لے جانا چاہتے ہیں۔