بھارت کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی چیک پوسٹس کو نشانہ بنانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 23:07

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی چیک پوسٹس کو نشانہ بنانے کا دعوی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2017ء) بھارت کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی چیک پوسٹس کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پیر کے روز الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان پر جھوٹا، بے بنیاد اور شرمناک الزام عائد کیا کہ پاک فوج کی جانب سے ہلاک شدہ بھاتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی بھی کی گئی۔

پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد اور شرمناک الزام کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ اب بھارت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی چیک پوسٹ کو تباہ کرتے ہوئے 7 پاکستانی فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :