سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 مئی 2017 12:27

سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی 2017ء) : سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس خط میں طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پانچ سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لیے ایسے الزامات تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان اور سفارت کاری سے رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

میں ایک طویل عرصہ تک اندرون اور بیرون ملک پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے کوشاں رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر میں نے لیک نہیں کی۔ لیکن پھر بھی اگر شک ہے یا شبے والی بات ہے تو میں اس کی جوابدہی کے لیے تیار ہیں۔ طارق فاطمی نے کہا کہ میں کسی بھی انکوائری میں ہر قسم کے تعاون کے لیے بھی تیار ہوں۔یاد رہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ آنے پر وزیر اعظم کی منظوری سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :