نیوٹیک ٹیم کا ملتان میں صنعت زار کا دورہ

منگل 2 مئی 2017 14:42

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) نیوٹیک ٹیم نے صنعت زار ملتان کادورہ کیا اورزیرتربیت طالبات اور انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اسپیشل دوکورسز بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ میں 50طالبات زیرتربیت ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار ملتان میں مستحق طالبات کے لیے جاری وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اسپیشل کورسز میں زیرتربیت طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی دیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورسز میں طالبات کو تربیتی کورسز میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی حکومت پنجاب خود فراہم کررہی ہے۔صنعت زار ملتان کے منیجر رانا محمود جاوید نے بتایا کہ طالبات کو تین ماہ کاوظیفہ بھی دیدیاگیا ہے جبکہ بہت جلد چوتھے ماہ کا وظیفہ بھی جاری کردیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ دوجولائی کو وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کورسز ختم ہوجائیں گے۔تربیتی کورسز مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :