دبئی میں تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین کا احتجاج، پولیس کی مداخلت کےباعث کپمنی کے مالک نےان کےمطالبات پورےکردیے

منگل 2 مئی 2017 17:14

دبئی میں تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین کا احتجاج، پولیس کی مداخلت کےباعث ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی2017ء):۔دبئی میں بروزپیرالقوزکےعلاقےمیں الخیل گیٹ کےپیچھےکنٹریکٹنگ کمپنی کے سامنے250ملازمین اکٹھے ہوگئے،جنہوں ایک پرامن احتجاج کے ساتھ اپنی تنخواہیں مانگیں۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصلات کے مطابق دبئی پولیس بشمول لیبرکمیٹی اتھارٹی اورملازمین کے ترجمان اس موقع پر فوراً پہنچ گئے۔ جنہوں نے کمپنی کے نئے مالک کوبلایا اوراس بات کی یقین دہانی کروائی کے ان کے مسائل حل کردیئےجائیں گے۔کمپنی کے نئے مالک نےان سے سے وعدہ کرتے ہوئےکہاکہ ان کی تنخواہیں اگلے دودن کے اندرمل جائیں گی۔ ادارہ انسانی حقوق کےڈاکٹرمحمد عبداللہ المرنے ملازمین نے اپنی ملتوی ہونےوالی تنخواہوں کے باعث احتجاج کیا۔