چونیاں، نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر چار تولے سونا اور دو لاکھ روپے کی نقدی لے گئے

منگل 2 مئی 2017 17:40

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) محلہ احمدنگر پتوکی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر چار تولے سونا اور دو لاکھ روپے کی نقدی لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ احمد نگر میں رہائش پذیر محمدعدیل انور کے گھر نامعلوم چور داخل ہوگئے او ر سیف کے تالے توڑ کر چار تولے سونا دو لاکھ روپے کی نقدی رقم چوری کرکے لے گئے سٹی پولیس پتوکی نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :