طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

منگل 2 مئی 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) دی ٹرسٹ سکول‘ واپڈا ٹائون کیمپس‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور نیوگارڈن ٹائون پبلک سکول‘گارڈن ٹائون‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے عمران سکول سسٹم فار گرلز‘ کوثر بلاک‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘عمران سکول سسٹم فار بوائز‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘راہِ دانش لاہور کینٹ پبلک ہائی سکول‘ لاہور‘غلام محمد اسلامیہ ماڈل ہائی سکول‘ برج اٹاری‘لاہور‘الریاض سکول سسٹم‘ کوٹ نور شاہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 518 تھی۔

متعلقہ عنوان :