لائن آف کنٹرول کے اس پار سے بھارتی جبرو تشدد سے تنگ آ کر ہجرت کرکے آنیوالے مہاجرین ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

مہاجرین کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے، اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرینگے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 2 مئی 2017 17:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار سے بھارتی جبرو تشدد سے تنگ آ کر ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کریں گے مہاجرین کے لیئے ملازمتوں میں مختص 6فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا بے گھر مہاجرین کی آبادکاری کے لیئے اقدامات شروع ہیں گزارہ الائونس میں قابل ذکر اضافہ کیا جائے گا حکومت آزاد کشمیر آج مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی وزیراعظم آزادکشمیر کشمیری مہاجرین کے علیحدہ علیحدہ وفودسے گفتگو کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے مہاجر وفودسے کشمیری زبان میں گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

مہاجرین کے وفودسردار لیاقت علی اعوان ،نشاد بٹ ،صدیق دائود ،شبیر کاشمیری،چوہدری جمال،حامد جمیل کشمیری،مزمل اسلم ،بشارت نوری ،قاری بلال فاروقی ،راجہ محمد افسر خان ،بلال ادریس ،خواجہ اقبال ،امتیاز بٹ ،حمزہ شاہین جبکہ ریفیوجیز ایکشن کمیٹی کے راجہ اظہار خان ،محمد اقبال اعوان،ماسٹر یوسف بٹ،گوہر احمد کشمیری،راجہ عارف خان،واجد ظہیر خان،محمد اسلم میر،چوہدری اسماعیل اور دیگر پر مشتمل تھے،وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کو 6نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمتوں کے لیئے مختص کوٹے پر عملدرآمد ،آباد کاری ،گزارہ الائونس میںاضافے،قبرستان کے لیئے جگہ کی فراہمی ،طبی سہولیات ،تعلیمی سہولیات ،مہاجر طلباء کو درسی کتب کی فراہمی اور یونیورسٹیز و کالجز میں فیس معافی کے معاملات یکسو کیئے جائیں گے وزیراعظم نے مہاجرین وفد سے ٹھیٹھ کشمیری میں گفتگو کی ۔

اس موقع پر شہدائے کشمیر ،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی ۔