آج کاجلسہ 2018ء کے الیکشن میں جیت کی نویدسنارہاہے،محمدنوازشریف

لیہ تاتونسہ پل کی تعمیر 700کروڑ ،چوک اعظم کیلئے گیس اور ہیلتھ کارڈزدینے کااعلان،لیہ میں مخالف امیدوارکی ضمانت ضبط ہوجائیگی،میرے کارکن شیرہیں،100گیڈربھی آجائیں توشیراکیلااپنی جگہ کھڑارہتاہے،مخالفین کاایجنڈاجھوٹ بولنا،الزام تراشی اور تخریب کاری ہے۔وزیراعظم نوازشریف کالیہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 مئی 2017 17:41

آج کاجلسہ 2018ء کے الیکشن میں جیت کی نویدسنارہاہے،محمدنوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02مئی2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ آج کاجلسہ مجھے 2018ء کے الیکشن میں جیت کی نویدسنارہاہے،مخالفین کاایجنڈاجھوٹ بولنا،الزام تراشی اور تخریب کاری ہے،لیہ تاتونسہ پل کی تعمیر 700کروڑ ،چوک اعظم کیلئے گیس اور ہیلتھ کارڈزدینے کااعلان بھی کیا،لیہ میں مخالف امیدوارکی ضمانت ضبط ہوجائیگی،میرے کارکن شیرہیں جبکہ مخالف گیڈرہیں،100گیڈربھی آجائیں توشیراکیلااپنی جگہ کھڑارہتاہے۔

انہوں نے لیہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں لیہ نے تم کوردکردیااور نوازلیگ کوووٹ دیا۔آج کاجلسہ مجھے 2018ء کے الیکشن میں جیت کی نویدسنارہاہے۔لیہ کاجذبہ کہیں اور دیکھنے کونہیں مل رہا۔پاکستان بھرمیں لیہ لیہ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جلسہ مخالفین کی جلسیوں سے بڑاجلسہ ہے۔مخالفین کی 10جلسیاں بھی اس میں سماجائیں گی۔سوشل میڈیامخالفین کے اسلام آبادجلسے کی جھلکیاں دیکھی تھیں۔

مخالفین بڑے بڑے بلب جلاکردھوکہ دیتے ہیں۔مجھے نظرنہیں آرہاکہ آخری بندہ کتنی دوربیٹھاہواہے۔میرا2013ء والاجذبہ ٹھنڈانہیں ہوا۔آج ہم ایک اور خوشحالی کاپروگرام لے کرآئے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ میں نے لوڈشیڈنگ کی لعنت کوختم کرنے کاوعدہ کیاتھا۔اب ایک ایک کرکے سب کارخانے بجلی دیناشروع کررہے ہیں۔بھکھی کاکردیا،بلوکی،قادرآباد،پورٹ قاسم ،نیلم جہلم اور تربیلافورٹ سب کارخانے اگلے سال تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کرآئیں گے۔

کاشتکاروں کیلئے سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کسانوں کیلئے کھادیوریاکوسستاکیاہے۔ٹیوب ویل کی بجلی کوبھی سستاکرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جگہ جگہ موٹرویزاور سڑکیں بن رہی ہیں۔فاصلے کم ہورہے ہیں۔لیہ سے انڈس ہائی وے تک آپ آدھے گھنٹے میں پہنچاکرینگے۔180کلومیٹرکافاصلہ 24کلومیٹرمیں سمٹ رہاہے۔میں نے حکم دیاہے کہ لیہ تا تونسہ تک بریج کیلئے فوری کام شروع کردیاجائے۔

نوازشریف فیتاکاٹ کرنہیں جاتاوعدہ پوراکرتاہے۔پل کی تعمیرپر700کروڑروپے لگے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی دل سے خدمت کررہے ہیں۔لیہ میں چوک اعظم کیلئے گیس کی فراہمی کااعلان کررہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کاایجنڈاجھوٹ بولنا،الزام تراشی اور تخریب کاری ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ ہوسکے،چارسالوں سے یہی شورمچارہے ہیں۔کبھی کام کی بات نہیں کی۔لیہ میں مخالف امیدوارکی ضمانت ضبط ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ میر کارکن شیرہیں جبکہ مخالف گیڈرہیں۔100گیڈربھی آجائیں توشیراکیلااپنی جگہ کھڑارہتاہے۔کارکن میراسرمایہ ہے،میرادل چاہتاہے کہ میں صبح شام آپ لوگوں کیخدمت کروں ۔