Live Updates

عمران خان کا چاروں صوبوں میں حکومت مخالف جلسوں کے شیڈول کا اعلان

چیئرمین پی ٹیآئی 5 مئی کو نوشہرہ 7 مئی کو سیالکوٹ میں خطاب کریں گے

منگل 2 مئی 2017 18:54

عمران خان کا چاروں صوبوں میں حکومت مخالف جلسوں کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) پانامہ اور ڈان لیکس کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چاروں صوبوں میں حکومت مخالف جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اور ڈان لیکس پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے خلاف جلسوں کا آغاز کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے سلسلے میں تحریک انصاف نے ملک بھرمیں اپنے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ حکومت مخالف جلسے ملک کے چاروں صوبوں کے بڑے بڑے شہروں میں نکالے جائیں گے۔ چیئر مین تحریک انصاف5 مئی کو نوشہرہ جبکہ 7 مئی کو سیالکوٹ میں خطاب کریں گے ۔ 12 مئی سرگودھا جبکہ 14 مئی کو ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کامیدان سجے گا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد کپتان 19 مئی کو کوئٹہ اور 24 مئی کو کشمور میں جلسہ عام سے مخاطب ہوں گے،اس سے قبل تحریک انصاف 28اپریل کو اسلام آباد میںجلسے جبکہ 30اپریل کو کراچی میں ریلی سے خطاب کر چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :