پاناما کیس، چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا، خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الافضل خان کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 20:22

پاناما کیس، چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا، خصوصی بینچ کی سربراہی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) پاناما کیس کیلئے چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے تشکیل کے معاملے کو دیکھنے کیلئے چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کریں گے۔ جبکہ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شیخ عظمت سید بھی شامل ہوں گے۔ بینچ کل سے اس معاملے کی سماعت کھلی عدالت میں کرے گا۔