پاناماکیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

منگل 2 مئی 2017 21:30

پاناماکیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) پاناماکیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے، نظر ثانی کی یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جوائنٹ انوسٹی گیشن کی تشکیل کا حکم دیا گیا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ نے جی آئی ٹی میں ان ایجنسیوں کو شامل کیا جنہیں نہ تو دیوانی نوعیت کے معاملات کا تجربہ ہے اور نہ ہی مالی معاملات کی تحقیقات کی اہلیت رکھتے ہیں۔سپریم کورٹ کے دو ججز نے ایک ہی وقت میں وزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا ہے جبکہ باقی ججز نے بھی وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا تحریری موقف مسترد کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں ریمارکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے انکوائری پر اثرانداز ہوں گے ،اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور ریمارکس ختم کئے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے دی گاڈ فادر اور دیگر ریمارکس کو حذف کیا جائے اورجے آئی ٹی کی بجائے عدالت کمیشن کی تشکیل کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :