بریانی بیچنے والے نوجوان کی ماہانہ آمدن 10 ملین تک جا پہنچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 15:59

بریانی بیچنے والے نوجوان کی ماہانہ آمدن 10 ملین تک جا پہنچی
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء): فاٹا سے تعلق رکھنے والے ایک بریانی بیچنے والے نوجوان کی ماہانہ آمدن 10 ملین تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق عبد الولی نامی اس نوجوان کا تعلق فاٹا کے ایک غریب خاندان سے ہے۔ جس عمر میں دوسرے بچے اسکول جاتے تھے ، عبد الولی 7 سال کی اس عمرمیں میک اپ کا سامان پیچا کرتا تھا۔ عبد الولی نے بریانی بیچنا شروع کی تو اس سے ہونے والی کمائی جمع کر کے ان پیسوں سے ایک موبائل کی دکان خرید لی۔

(جاری ہے)

جہاں سے عبد الولی نے آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ سیکھا۔عبد الولی انٹرنیشنل کمپنی میں udemy پر سب سے سینئیر معلم کے طور پر کام کر رہا ہے۔ عبد الولی نے آن لائن تعلیم دے کر ماہانہ 10 ملین روپے کمانا شروع کر دئے۔ عبد الولی اب ولی ویب سولیوشن (Wali web solution) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آن لائن اُستاد کے بانی ہیں۔ عبد الولی کی یہ کامیابی ان تمام نوجوانوں کے لیے ایک عملی نمونہ ہے جو اپنے وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر محنت کرنے سے گھبراتے ہیں۔