ہنڈاکمپنی نے پاکستان میں CB 150F موٹر سائیکل لانچ کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 17:37

ہنڈاکمپنی  نے پاکستان میں CB 150F موٹر سائیکل لانچ کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء) : ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں CB 150 F موٹر سائیکل لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایمپوریم مال میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران ہنڈا کمپنی نے اپنی نئی 150cc موٹرسائیکل CB 150 F لانچ کر دی۔ اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن نہایت دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کے اس ماڈل میں سکیورٹی فیچر بھی موجود ہے۔

ہنڈا کمپنی کی CB 150 F موٹربائیک مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار روپے ہے۔ اس ماڈل کے نئے فیچرز میں ٹربو انجن ٹیکنالوجی، ہائی پرفارمنس خود کار اسٹارٹ سسٹم، نان سائیکلک ٹرانسمیشن ، طاقتور بیک اپ بیٹری اور Die casted Z Section Spokes alloy rims شامل ہیں۔ اس موٹر بائیک میں متعدد سکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں جن میں مقناطیسی اگنیشن کی یقین دہانی،فرنٹ ڈسک بریک، کار ٹائپ اسپیڈو میٹر ویزیبیلیٹی، مضبوط ٹیل پروٹیکشن اور محفوظ چین گائیڈ سسٹم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایٹلس ہنڈا کے جنرل مینجر آفاق احمد نے تقریب کے دوران کہا کہ ہنڈا کمپنی ہمیشہ سے ملک میں ٹیکنالوجی لانے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم پاکستان میں موجود اپنے کسٹمرز کو ٹیکنالوجی کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی اُمیدوں پر پورا اُتر سکیں۔ اور انشا اللہ آئندہ ایک سال میں ہم اپنا یہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :