لاہور،صحافی اور ٹی وی پروگرام اینکرسید اظہر علی کاظمی کے گھر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے ملزمان پولیس ابتک گرفتار نہیں کر سکی

بدھ 3 مئی 2017 23:40

لاہور،صحافی اور ٹی وی پروگرام اینکرسید اظہر علی کاظمی کے گھر پر نا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) صحافی اور ٹی وی پروگرام اینکرسید اظہر علی کاظمی کے گھر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے ملزمان پولیس ابتک گرفتار نہیں کر سکی۔حکومت مخالف پروگرام کرنے پر فائرنگ کی گئی ،میری جان کو خطرہ ہے ۔سید کاظمی نے ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزموں کی عدم گرفتاری پر اعلیٰ پولیس افسران کو ملزم گرفتار کرنے کی استدعا کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 3تین اپریل کو تین نامعلوم افراد جو ہونڈا 125 پر صحافی سیداظہر کاظمی کے گھر واقع گلزیب کالونی سمن آباد گلی میں داخل ہوئے اور انکے گھر کے باہر فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے جسکی اطلاع تھانہ سمن آباد اور 15 پر کال پر دی گئی جسپر پولیس موقع پر پہنچ گئی اہل محلہ نے سیداظہر علی کاظمی کے دروازے سے خول اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دئے گئے 4 اپریل کی رات شب 12 بجے کے قریب ایک بار پھر تین موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر کے دروازے کے قریب فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے جسپر تھانہ سمن آباد کے افسران موقع پر پہنچ گے اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی پولیس نے مقدمہ نمبری 312/17 درج کر کے انو یسٹیگیشن کے حوالے کردی صحافی و اینکر سید اظہر علی کاظمی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی روز سے موجودہ حکومت مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کی فیملی اور انکی آف شور کمپنیوں سمیت حکومت کی کرپشن پر لائیو شو زکر رہے تھے 200 ممالک میں دیکھے جانے والے غیر ملکی چینلز کے ویورز کی بڑی تعداد نے بھی مسلم لیگ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں اینکر صحافی سید اظہر علی کاظمی پر فائرنگ کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں پولیس افسران کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :