بھارت کا سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

براہموز سپر سونک کروز میزائل زمین سے زمین پر 450 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے براہموز میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ بلاک 3 ورڑن کا حصہ ہے، حکام

بدھ 3 مئی 2017 23:46

بھارت کا سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) طاقت کے نشے میں چور بھارت نے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کے لئے آواز سے تیز سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے براہموز سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو زمین سے زمین پر 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

براہموز میزائل کا تجربہ نکوبر جزیر سے کیا گیا جسے روس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کے علاوہ غوطہ لگا کر بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔حکام کے مطابق براہموز میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ بلاک 3 ورڑن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل تیار کردہ براہموز میزائل 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے براہموز میزائل کا پہلا ورڑن براہموز ون 2007 میں تیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :