ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو30جون تک ریکوری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 مئی 2017 14:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں 30جون تک ریکوری کا 100فیصد ہدف یقینی بنائیں اور محکمہ کے نا دہندگا ن سے سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ضلعی سطح پر فراہم کر دہ ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ 30جون تک پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل لگژری ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوںنے کہا کہ بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔