سعودی حکام نے ملکیوں اور غیرملکیوں کوآراءدینے کیلئے کوالٹی انڈیکس سسٹم کا افتتاح کردیا

جمعرات 4 مئی 2017 17:23

سعودی حکام نے ملکیوں اور غیرملکیوں کوآراءدینے کیلئے کوالٹی انڈیکس ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی2017ء):۔سعودی شہزادہ خالد الفیصل نے کوالٹی انڈیکس اسکیم افتتاح کرنے کا اعلان کردیاہے۔ سعود ی گزٹ کی تفصیلا ت کے مطابق اس اسکیم کے تحت اب سعودی شہری ، غیرملکی ، حج وعمرہ کے زائرین اور سعودی عرب میں آنے والے سیاح حکومتی اداروں کی کارکردگی کے متعلق حکام کو آگاہ کرسکتے ہیں ۔امیرمکہ ، خادم حرمین شیریفین کے مشیرخاص شہزادہ الفیصل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اسکیم میں متحرک ہوکر حصہ لیں تاکہ حکومت کو اپنی کارکردگی درست کرنے میں مددملے۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کے مطابق ملک بھرمیں 150 ڈیوائسس لگائی جائیں گی جہاں عوام اپنی آراءاورخیالات سے حکومت کو آگاہ کرسکتے ہیں ۔ جس سے حکومت کو علم ہوسکے گا کہ آیا عوام حکومتی اداروں کی کاروائی سے مطمئن ہے بھی یا نہیں۔جب کہ یہ سروسز محض سعودیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ کار غیرملکیوں ، حج وعمرہ کے زائرین اور ملک میں آنےوالے سیاحوں تک وسیع ہے۔جب کہ یہ انڈیکس کئی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ جب کہ سعودی عرب کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی یہ ڈیوائسس نصب کی گئیں ہیں تاکہ ملک میں آنے اور ملک سے جانے والوں کی آراءمعلوم ہوسکے۔