علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریب کام کرنے والے سی ڈی اے کے مالیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،ْ ایک جاں بحق

سات مالی حملے سے متاثر ،ْ شہد کی مکھیوں سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ،ْہسپتال سے ڈسچارج

جمعرات 4 مئی 2017 18:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریب کام کرنے والے سی ڈی اے کے مالیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس سے ایک مالی جاں بحق اور 7 ملازمین ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریب وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )کے مالی کام کررہے تھے کہ درخت پر لگے شہد کے چھتے میں موجود مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے ایک مالی محمد گلریز ولد عبدالغفور جاں بحق ہو گیا دیگر 7غلام فرید ، عامر، تنویر حسین ، عمران خان ، وقاص ، افراز اور منظور کو شہد کی مکھیوں کے کاٹنے پر ہسپتال پہنچایاگیا۔

پمز حکام نے بتایاکہ شہد کی مکھیوں سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اورانہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیاگیا ہے۔