دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی

یہ ایک وقتی خلل تھا جسے دور کردیا گیا ہے ،ْوجہ کیا تھی نہیں بتایاگیا ،ْ ترجمان

جمعرات 4 مئی 2017 18:52

دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی
سلیکان ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) گزشتہ رات دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی جسے کچھ دیر پہلے بحال کردیا گیا ہے تاہم ماہرین اب تک یہ نہیں جان سکے ہیں کہ آخر یہ سروس معطل کیوں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ ترجمان نے سروس کی معطلی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وقتی خلل تھا جسے دور کردیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔واضح رہے کہ 2014 میں واٹس ایپ کو فیس بٴْک نے خرید لیا تھا جبکہ اس وقت دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ پر پہنچ چکی ہے ،ْواٹس ایپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پوری دنیا میں یہ سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :