کوٹلی پولیس نے سابق وزیرخوراک جاویدبڈھانوی کے جوانسال بھتیجے کے قاتل کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 مئی 2017 18:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) کوٹلی پولیس نے سابق وزیرخوراک جاویدبڈھانوی کے جوانسال بھتیجے کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مصدق ولد پُلا مقتول کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی کوٹلی نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما سابق وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی کے جوانسال بھتیجے فرحان کریم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فرحان کے قاتل25سالہ مصدق ولد پُلا جو کہ مقتول کا رشتہ داربتایا جاتا ہے کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل 30بورپسٹل بھی برآمد کر لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جب ’’میڈیا‘‘ نے ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز سے رابطہ کیا تو انھوں نے ملزم کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کی تصدیق کردی۔ ایس ایس پی کوٹلی کا کہنا تھا کہ ہم نے مقتول کی تدفین سے قبل ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔ تفتیش جاری ہے اور (آج) مکمل تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :