آئی جی جیل خانہ جات اور سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کے بعد صوبے بھر میں 44قیدیوں کو رہا کردیا گیا

جمعرات 4 مئی 2017 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) آئی جی جیل خانہ جات اور سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کے بعد صوبے بھر میں 44قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں سے 44قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔ان قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کا اعلان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے ملیر ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے دوران کیا گیا تھا ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے اعلان سے 1970قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

متعلقہ عنوان :