وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جائیکا کے صدر شینچی کیتااوکا کے درمیان ملاقات ‘ باہمی تعاون اور وسیع تر شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 4 مئی 2017 19:46

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جائیکا کے صدر شینچی کیتااوکا ..
یوکوہاما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جاپان کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جائیکا) کے صدر شینچی کیتا اوکا کے درمیان جاپان کے شہر یوکوہاما میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور وسیع تر شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جائیکا پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔

(جاری ہے)

جائیکا کے صدر نے حکومت پاکستان کی جانب سے اقتصادی اصلاحات اور ان کے ملک میں اقتصادی استحکام پر مثبت اثرات کو سراہا۔ دریں اثناء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر کے درمیان بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے مثبت اقتصادی اشاریوں اور اطمینان بخش مالیاتی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر نے پاکستان میں تیز اقتصادی نمو کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ماحول بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان میں مزید غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :