اجمان کے رہائشی علاقے میں واقع بلڈنگ میں سلنڈر دھماکہ، خاتون زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 مئی 2017 19:39

اجمان کے رہائشی علاقے میں واقع بلڈنگ میں سلنڈر دھماکہ، خاتون زخمی
عجمان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04مئی2017ء) عجمان کے رہائشی علاقے میں واقع بلڈنگ میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے الجارف میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ عمارت کی چوتھی منزل پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی خاتون زخمی ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں صورتحال کو قابو میں کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :