اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کریں، وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ،سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ٹیم کی مانند کام کرنا نہایت خوش آئند ہے،سی پیک منصوبوں سے انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید علوم اور ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے ،پاکستان کی یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے شعبے کو سی پیک کے تحت مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن چاروں صوبوں میں موجود یونیورسٹیوں اور ریسرچ کیلئے قائم اداروں کے ساتھ ملکر جامع رپورٹ مرتب کرے

ْ وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 4 مئی 2017 22:56

اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصو بہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کریں، وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ،سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ٹیم کی مانند کام کرنا نہایت خوش آئند ہے،سی پیک منصوبوں سے انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید علوم اور ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے ،پاکستان کی یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے شعبے کو سی پیک کے تحت مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن چاروں صوبوں میں موجود یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے لئے قائم اداروں کے ساتھ ملکر جامع رپورٹ مرتب کرے، متعلقہ اداروں اور افراد کار کی استعداد و صلاحیت میں اضافہ بھی ہمارا اہم ہدف ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، چینی سفارتخانہ، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں کی شرکت کی۔اجلا س میں مواصلات، ریلوے، توانائی، ریلوے، گوادر اور خصوصی اقتصادی و صنعتی زونز منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کریں۔وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ٹیم کی مانند کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔

اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی۔سی پیک منصوبوں سے انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید علوم اور ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے۔پاکستان کے لئے اقتصادی راہداری کی بدولت انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن، اور اندرا سٹرکچر کے شعبوں میں سیکھنے کے بیش قیمت مواقع موجود ہیں۔پاکستان کی یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے شعبے کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن چاروں صوبوں میں موجود یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے لئے قائم اداروں کے ساتھ ملکر جامع رپورٹ مرتب کرے۔صنعتی شعبے میں جدید تحقیق اور رجحانات کا جائزہ لے کر اپنے تعلیمی نصاب کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک کی بدولت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ان شعبوں میں متعلقہ اداروں اور افراد کار کی استعداد و صلاحیت میں اضافہ بھی ہمارا اہم ہدف ہے۔( و خ )