گذشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے دو لاکھ 69ہزار 889نئے قرض حاصل کرنے والوں کو 66.376ارب روپے کے قرضے جاری کئے

ہفتہ 6 مئی 2017 14:49

گذشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے دو لاکھ 69ہزار 889نئے قرض ..
اسلام آباد ۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) گذشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے دو لاکھ 69ہزار 889نئے قرض حاصل کرنے والوں کو 66.376ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فنانس ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء کے دوران 69ہزار 718، 2014ء میں 69ہزار 991، 2015ء میں 63ہزار 320اور 2016ء کے دوران 66ہزار 860افراد کو نئے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔