کا شت کار مٹر کی کا شت سے پہلے زمین کو ہموار کر لیں: زرعی ماہرین

ہفتہ 6 مئی 2017 15:18

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) زرعی ماہرین کے مطابق مٹر کے کا شت کا رو ں کو چاہیے کہ کا شت سے قبل زمین میں ہل چلا اور سہاگا پھیر کر ہموار کر لیں، ایک ماہ قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد 10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کردیں ،وتر آنے پر کھیت میں 2یا 3مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیں تا کہ زمین نر م اورہموارہو جا ئے، اگیتی اقسام کی کا شت کیلئے 30تا 35کلوگرام جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

بوائی کیلئے زمین میں 3فٹ چوڑ ی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کا شت کریں ۔مٹر کی اچھی پیداوار لینے کیلئے کھیت میں ایک بور ی یور یا ڈیڑھ بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ استعمال کریں زمین کی تیاری کے وقت سپر فاسفیٹ اور پوٹاشیم سلفیٹ کی پوری مقدار اور یوریا کی ایک تہائی مقدار ڈالیں جبکہ یور یا کی بقایا ایک تہائی مقدار پودوں کی بڑھوتری کے وقت اور ایک تہائی پھو ل آنے پر ڈالیں اور فصل کی آپیاشی پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :