مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ نے 9کشمیریوں پر لاگو کالا قانون کالعدم قرار دیدیا، رہائی کے احکامات

ہفتہ 6 مئی 2017 16:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء)مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے 9بیگناہ کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات صادرکئے ہیں۔ شاہدتانترے ، آصف گٴْل ،محمدسلیم وار،غلام نبی ڈار ،محمدیوسف گنائی ،محمدافضل بٹ ،اعجازاحمد ،نذیراحمدراتھراورمحمد شعبان ڈار کو بھارتی پولیس نے 2016کے عوامی انتفادہ کے دوران گرفتارکیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم ، ایڈوکیٹ اعجاز بیدار اور ایڈوکیٹ ناصرقادری کے ذریعے خود پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی محمدماگرے ،جسٹس محمدیعقوب میراورجسٹس ٹھاکرنے وکلا کے دلائل کی روشنی میں فیصلے صادرکرتے ہوئے ان افراد پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قراردیتے ہوئے اٴْنکی فوری رہائی کے احکامات صادرکیے۔