پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

صوبے بھر کے نجی سکولوں میں سمر کیمپ کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی ہے ، رانا مشہود

ہفتہ 6 مئی 2017 18:14

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر کے نجی سکولوں میں سمر کیمپ کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے یہ اجازت گزشتہ روز آل پنجاب پروائیوٹ سکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے دی۔

(جاری ہے)

چلڈرن لائبریری میں ہونیوالی اس ملاقات میں صوبائی وزیر نے نجی سکلو کے عامل کا ن کو ایک ماہ کی فیس وصول کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نجی سکولوگں کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دے گی اور اگر سکولوں کے مالکان نے سکولوں میں سمر کیمپ لگانا ہی ہے تو وہ طلباء اور طالبات سے فیسیں وصول نہیں کریں گے۔

اور جو ایسا کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں میں اچانک چھاپے مارے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے مالکان طلباء و طالبات سے تین ماہ کی یکمشت فیس وصول کرنے کی بجائے ماہانہ نیادوں پر فیسیں وصول کرسکتے ہیں۔ (اے ملک)