سعودی عالم ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی سعودی معاشرے کو ایک روشن خیال معاشرے میں بدلنے کیلئے کوشاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 مئی 2017 20:30

سعودی عالم ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی سعودی معاشرے کو ایک روشن خیال معاشرے ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی2017ء) معروف سعودی عالم ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی سعودی معاشرے کو ایک روشن خیال معاشرے میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف دینی عالم ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی کا بتانا ہے کہ 35 برس قبل خواتین کے پردے سے متعلق اور دین کے دوسرے معاملات کو لے کر ان کے جو خیالات تھے وہ آج بدل چکے ہیں۔

وہ ان تمام معاملات کا زیادہ علم نہیں رکھتے تھے تاہم آج ان کی اہلیہ کی روشن خیالی اور دین سے متعلق بہتر علم ہونے کے باعث ان کے کئی خیالات اب بدل چکے ہیں۔ 35 برس قبل وہ اس بات کے قائل تھے کے خواتین کو پردے کی سختی سے پابندی کرنے چاہیئے۔ تاہم ان کی اہلیہ نے کئی برس کی کشمکش کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے چہرے اور ہاتھوں کے ڈھانپے بنا گھر سے باہر قدم رکھیں گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے یہ فیصلہ ایک عالم کی رائے لینے کے بعد سوچ سمجھ کر کیا جس پر انہیں ہرگز کوئی اعتراض نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے۔ شیخ احمد الغامدی کی اہلیہ کے اس دلیرانہ فیصلے نے ہی سعودی خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحرک ہونے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر شیخ احمد الغامدی کا کہنا ہے کہ سعودی معاشرے میں صدیوں پرانی روایات اور رواجوں پر سختی سے عمل کیے جانے کے باعث روشن خیالی اختیار کرنا ہرگز آسان نہیں تھا۔

تاہم ماضی میں مرحوم سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ نے تمام تر مخالفت کے باوجود سعودی معاشرے کو ایک روشن خیال معاشرہ بنانے کی ٹھانی اور اس مقصد کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ شاہ عبد اللہ کے بعد اب شاہ سلمان بھی سعودی معاشرے کو ایک روشن خیال معاشرہ بنانے کیلئے ہر ممکن طور پر کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ الغامدی کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ آنے والے وقتوں میں سعودی معاشرہ روشن خیالی کو کھلے دل اور ذہن سے قبول کرے گا۔

متعلقہ عنوان :