پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،ناقص اجزاء کے استعمال پر فرائی چکس، ونڈر بریڈسیل

ناقص صفائی، قوانین کی خلاف ورزی پربی ایم چکن سنٹر، جھولے لعل قلفہ فیکٹری سیل ْڈی ایچ اے میں بڑی کاروائیاں، دی گرل ، پیزا ہٹ کو جرمانے، آئس فیکٹری سمیت 39 1کووارننگ نوٹس جاری

ہفتہ 6 مئی 2017 22:21

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،ناقص اجزاء کے استعمال پر فرائی چکس، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میںفرائی چکس ایم ایم عالم روڈ کو ناقص آئل ، زائد المعیاد اجزاء کے استعمال اور سابقہ اصلاحی نوٹس پر عمل نا کرنے پر سیل کر دیا۔

مزید کاروائیوں میںونڈر بریڈ کا ملتان روڈ پرپروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ۔ ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بریڈ پروڈکشن ایریا میں پھپھوندی، مکڑی کے جالے اور جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔ رافیعہ حیدرنے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایم چکن سیل سنٹر نیو مزنگ فتح شیر روڈ کو ذبح کرنے کیلئے کون سسٹم استعمال نا کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پرسر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

برادری روڈ پر جھولے لعل قلفی کوناقص صفائی غلط لیبلنگ اور کھلے واش روم ہونے پر سیل کر دیا۔ ڈی ایچ اے وائی بلاک میں دی گرل ہائوس ایکسپا ئر بر یڈ ،باربار استعمال کیا ہوا تیل اورکام کے دوران جیولری کے استعمال پر دس ہزار،واے بلاک ڈی ایچ اے میں پیزا ہا ٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،اور فرش کے گندا ہونے پر چھ ہزار جرمانہ روپے جرمانہ کیا گیا۔

نشتر ٹائون میںخان آ ئس فیکٹری کو ورکرز کو برف بنانے والے ایریا میں علیحدہ جو تے استعمال کرنے ،جسمانی صفائی ستھرائی اور فلٹرکو تبد یل کرنے کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ علامہ اقبال ٹائون المد ینہ نان شاپ ،اندرون اکبری منڈی میں نیشنل ٹریڈ رز اور ایم آر ٹریڈرز ،مصطفی ٹائون میں یونس پان شاپ کو لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیگر شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد میں 2کیچپ پروڈکشن یونٹ سیل کر کے بھاری مقدار میں ناقص کیچپ برآمدکر لیا۔ گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فیاض سوڈا واٹر کومضر صحت پانی اور کیمیکل استعمال کرنے پر سیل جبکہ وزیرآباد میں دنبہ شنواری ہوٹل اینڈ باربی کیو اور الفضل کشمیر ہوٹل کو ناقص صفائی پر سیل کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :