ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے فون سے کچھ نہیں ملا

صحافی سیرل المیڈا سے رابطے کیلئے وزیراعظم کی صاحبزادی نے اپنی سہیلی کا فون استعمال کیا تھا: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 مئی 2017 22:38

ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے فون سے کچھ نہیں ملا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی2017ء) شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے فون سے کچھ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز نے صحافی سیرل المیڈا سے رابطے کیلئے اپنی سہیلی کا فون استعمال کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے فون سے کچھ نہیں ملا تھا۔