چمن فائرنگ واقعہ میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں ، حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 6 مئی 2017 22:45

چمن فائرنگ واقعہ میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں ، حکومت متاثرین کی بحالی ..
کوئٹہ۔06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضوں کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو جلد از جلد معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبے کے عوام اور حکومت متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :