ملک کا وزیراعظم آج اکیلا ، کمزور سٹیج پر کھڑا ہے، شیخ رشید

ڈان لیکس میں اگلی قربانی فواد حسن فواد کی ہے ،مریم نواز شریف کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 6 مئی 2017 22:56

ملک کا وزیراعظم آج اکیلا ، کمزور سٹیج پر کھڑا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آج اکیلا ، کمزور سٹیج پر کھڑا ہے۔ ڈان لیکس میں اگلی قربانی فواد حسن فواد کی ہے مریم نواز شریف کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے نواز شریف کا سنبھلنا مشکل ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں ہی تحقیقات مکمل ہو گی۔

عدالت نے 13سوالات جے آئی ٹی کو دیئے ہیں اور اگر فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے۔ مگر میں نے پہلے ہی کہا تھا نون یا قانون میں سے ایک کا جنازہ نکلے گا۔ نواز شریف کو پانامہ کیس میں بری ہوتا نہیں دیکھ رہا نواز شریف کا کیس نہ صرف کمزور ہے بلکہ مسترد ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور بچوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ اگر نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو کیس ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جملہ مشہور ہو گیا پپو کیسے پاس ہو گیا۔ 2017ء کے بعد نواز شریف نہیں دیکھرا نواز شریف کا جنازہ نکلنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ فوج کی نظر میں نواز شریف کی ساکھ بہت خراب ہو چکی ہے۔ حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ شہباز شریف بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ حکومت کی تین قربانیوں کے بعد فواد حسن فواد کا نمبر آ گیا ہے۔ وزیر قربانیاں جاری رہیں گی۔ مریم نواز نے ڈان لیکس کے لئے اپنی سہیلی کا موبائل فون استعمال کیا مریم نواز کے فون سے وہ کچھ نہیں ملا جس کی ضرورت تھی۔ سرل المیڈا ہی ڈان لیکس کے حقائق سے پردہ اٹھا سکتے ہیں۔