ائیر پورٹ سے انگلینڈ پلٹ 20سالہ لڑکی کو مبینہ طو رپر اغواء کرلیا گیا

ہفتہ 6 مئی 2017 22:56

ائیر پورٹ سے انگلینڈ پلٹ 20سالہ لڑکی کو مبینہ طو رپر اغواء کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے انگلینڈ پلٹ 20سالہ لڑکی کو مبینہ طو رپر اغواء کرلیا گیا۔سرور روڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے جویرنہ نامی لڑکی گزشتہ روز انگلینڈ سے واپس پاکستان پہنچی تاہم وہ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد پراسرارطور پر غائب ہوگئی۔سرور روڈ پولیس نے لڑکی کے والد کے بیان پر اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔