Live Updates

پشاور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران عمران خان کی موجودگی میں رو عمران رو کے نعرے لگ گئے

ہفتہ 6 مئی 2017 23:06

پشاور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران عمران خان کی موجودگی میں رو عمران ..
ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) پشاور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران عمران خان کی موجودگی میں رو عمران رو کے نعرے لگا دیے گئے جبکہ دوسری طرف سے گو نوازگو کا شور بھی ڈالا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے مقامی ہوٹل میں؂ ’’ڈیجیٹل یوتھ سمٹ‘‘ کی تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شرکت کی،دونوں کی موجودگی میں عوام نے رو عمران رو کے نعرے لگا دیے جبکہ تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے حامیوں نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :