پی آئی اے انجینئرنگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 6 مئی 2017 23:06

پی آئی اے انجینئرنگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء)پی آئی اے کے شعبہ انجینئر نگ نے پاکستان نیوی کے ATR 72 طیارے کا کامیابی سے بڑا چیک سی اسلام آباد ائر پورٹ پر موجود سہولت میں مکمل کر لیا۔اس سلسلے میں پی آئی اے انجینئرز نے اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں یہ چیک مکمل کیا اور طیارہ دوبارہ پاکستان نیوی کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل تمام ATR طیاروں کو اووہالنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ اپنی استعداد کار میں اضافہ کر کے پاکستان میں استعمال ہونے والے تمام اقسام کے طیاروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس استعداد کے حصول سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔اس وقت پی آئی اے قطر ائر ویز، سعودی عیریبین ائر لائن، اومان ائر، فلائی دبئی اور گلف ائر کو انجینئرنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔(ار)