قومی احتساب بیورو کسی بھی قیمت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، قمرزمان چوہدری
حالیہ تین سالوں کے دوران ملتان ‘ سکھر اور گلگت بلتستان میں اپنے تین علاقائی دفتر قائم کرنے سمیت کئی اقدامات اٹھائیں ہیں،بیان چیئرمین نیب
ہفتہ 6 مئی 2017 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کے تمام ادارہ جاتی کمزوریوں کا جائزہ لے کر اس کے تمام شعبوں کو ازسرنو فعال کیا گیا ہے۔اس کے مقدمات نمٹانے کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 10 ماہ کیا گیا ہے۔
نیب نے سی آئی ٹی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ‘ انویسٹی گیشن آفیسر اور سینئر لیگل قونصل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی میں جدید آرٹ فورینزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔نیب کے تمام ریجنز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے (کیو جی سسٹم ) متعارف کرایا گیا ہے۔جس میں سالانہ بنیادوں پر تمام علاقائی دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اندرونی احتساب کے میکنزم کا نظام بھی متعارف کرایا ہے اس وقت تک 84آفیسران میں سے 23 کوملازمت سے برخاستگی سمیت بڑی سزائیں دی گئیں ہیں۔ جبکہ 34 کو معمولی سزائیں دی گئیں ہیں۔ کسی بھی ادارے میں اندرونی طور پر احتساب کی یہ سب سے بڑی مثال ہے اورایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ‘ وزارت مذہبی امور ‘ خوراک و زراعت ‘ قومی صحت ‘ ایف بی آر ‘ پی آئی ڈی کے علاوہ صوبائی سطح پر صحت ‘ تعلیم اور ہائوسنگ میں پریونشن کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں۔نیب کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے 2016ء کے حج انتظامات کو حاجیوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ انہوں نے نیب خیبر پختونخوا پر زور دیا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مختلف محکمہ جات میں پریونشن کمیٹیاں قائم کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.