جاپان ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ایشیائی پیسفک خطے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،جاپانی نائب وزیراعظم

ہفتہ 6 مئی 2017 23:50

یوکوہاما۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) جاپانی نائب وزیراعظم تاروآسو نے کہا ہے کہ جاپان ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ایشیائی پیسفک خطے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ہفتے کو یہاں نیشنل کنونشن ہال میں گورنرز کے ایشیائی ترقیاتی بینک بورڈ(اے ڈی بی) کے سالانہ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تارو آسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان صحت کے حوالے سے اپنی مہارت کے ذریعے بوڑھوں کی دیکھ بھال کے تجربے کی بنیاد پر صحت سے متعلقہ چیلنجوں میں ایشیائی ممالک سے تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بینک اور جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) نے سالانہ اجلاس کے دوران اس علاقے میں تعاون کے فروع کے لئے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ۔ موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی سرمایہ بہاؤ میں اتار چڑھاؤ سے ایشیائی خطے کو مختلف چیلنجوں کا سامنا تھا تاہم خطے نے شاندار اقتصادی ترقی حاصل کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مذکورہ مسائل پر قابو پانے کے لئے ان ممالک نے بڑی کوششیں کیں اور کامیابی کے ساتھ ایک متحرک خطہ بنایا.۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی خطے میں300 ملین سے زائد افراد موجود ہیں جنہیں قدرتی آفات اور وبائی امراض کے سامنے کا خدشہ ہے۔ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈپٹی وزیراعظم نے زور دیا کہ ہمیں مسلسل بڑھتے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے دو رہنما اصولوں پر چلنا ہوگا اور مختلف بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مقابلے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ذرائع مواصلات کو بہتر بنانے ، صحت کے نظام کو مضبوط کرنے، بحرانی کیفیت سے نپٹنے اور علاقائی معاشی تعاون کے شعبے میں توجہ دینی ہوگی۔

ایشیا میں معاشی ترقی کی وجہ سے ذرائع مواصلات کی ضرورت، معیار اور مقدار کے لحاظ سے بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے مطاق آئندہ 15 سالوں میں ایشیا میں عظیم انفراسٹرکچر کی ضرورت کی ہوگی جو تقریباً 26 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ اس تناظر میں انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بینک انفراسٹرکچر کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کی فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کوالٹی انفراسٹرکچر کو مزید بڑھانے پر زور دیا جو نئی زندگی گزارنے کے انداز ، ماحول اور معاشرتی معاملات کی وجہ سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے بینک کے حالیہ اس فیصلے کو سراہا جس میں کوالٹی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جاپان بینک کے تعاون سے ایشیا میں ایک بہترین انفراسٹرکچر مہیا کر رہا ہے اس تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے انہوں نے اعلان کیا کہ جاپان 40 ملین یورو مہیا کرے گا۔

تارو آسو نے کہا کہ بے پناہ علم اور تجربے کی روشنی میں ٹوکیو تباہی سے بچنے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں موثر کردار ادا کر رہا ہے اس علاوہ جاپان سائوتھ ایشین ڈیزاسٹر رسک انشورنس کے قیام کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے گا تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں فنڈنگ کی تیز ترسیل کی سہولت پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی معیشت کو بھی کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بینک نے اس صورتحال میں سٹرکچر ری فارمز کے ذریعے مختلف شعبوں میں مدد دی ہے۔ بینک حال ہی میں 2030ء کی حکمت عملی تیار کر رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ سالانہ اجلاس میں مختلف بحث و مباحثے کے بعد مضبوط حکمت عملی تیار کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :