پاک افغان کشیدگی :کمانڈرسدرن کمانڈکاچمن بارڈرکادورہ،زخمیوں کی عیادت

چمن بارڈرپرکشیدگی افغانستان کی طرف سےنادان شرارت بنی،افغانی فورسزکی سرحدپارکرنےکی کوشش ناکام بنادی،جواب دینے کیلئے4،5چیک پوسٹیں تباہ کرناپڑیں،افغان رویہ ٹھیک ہونےتک چمن بارڈربندرہےگا۔کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 مئی 2017 13:31

پاک افغان کشیدگی :کمانڈرسدرن کمانڈکاچمن بارڈرکادورہ،زخمیوں کی عیادت
چمن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07مئی2017ء) :پاک افغان سرحدپرکشیدگی کے بعدکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے چمن بارڈرکادورہ کیا،کمانڈرسدرن کمانڈرنے افغان فورسزکی گولہ باری سے زخمی افرادکی عیادت بھی کی، آئی جی ایف سی بھی لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاکہ چمن بارڈرپرکشیدگی کاباعث افغانستان کی طرف سے نادان شرارت بنی۔

افغان فورسزکواپنی نادانی پرشرمندگی ہوناچاہیے۔افغان فورسزنے پاکستان میں داخل ہونے کوشش کی ۔پاک فورسزنے افغانی فورسزکی سرحدپارکرنے کی کوشش ناکام بنادی۔انہوں نے کہا کہ جواب دینے کیلئے 4،5چیک پوسٹیں تباہ کرناپڑیں۔ایسے اقدامات افغانستان کے حق میں نہیں ہیں۔کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا کہ افغان رویہ ٹھیک ہونے تک چمن بارڈربندرہے گا۔

متعلقہ عنوان :